انتقال

   

حیدرآباد ۔ 23 ۔ اگست : ( راست ) : جناب محمد حیدر علی خاں ولد جناب محمد اکبر علی خاں مرحوم ساکن مراد محل تالاب کٹہ کا آج صبح بروز پیر 7-30 بجے طویل علالت کے باعث انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد قبا ، تالاب کٹہ میں ادا کی گئی اور تدفین تکیہ امین شاہ قادری سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ زیارت بروز منگل بعد نماز عصر مسجد قبا تالاب کٹہ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان شامل ہیں ۔ تفصیلات کیلئے 8801043854 ۔ 9100717925 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ حضرت فقیر سید عمر مجتہدی عرف چاند میاں ولد حضرت سید محمد مجتہدی عرف دارا میاں کا بعمر 88 سال طویل علالت کے بعد 23 اگست 5-30 بجے شام انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ صبح 9 بجے 24 اگست مسجد حضرت پیر و مرشد سید زین العابدین عابد میاں بڑا دائرہ چنچل گوڑہ میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین حضرت بندگی میاں سید شاہ قاسم مجتہد گرہ ؒ مشیر آباد میں صبح 10 بجے عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9908669100 ۔ 8686720168 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ نظیر النساء بنت جناب سید باقر علی خاں زوار اہلیہ سید عباس حسین خاں مرحوم کا 21 اگست کو انتقال ہوگیا ۔ میت رات 2 بجے اٹھائی گئی اور تدفین دائرہ حضرت میر محمد مومن سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ مجلس عزا 24 اگست کو 5-30 بجے شام مسجد رضا کونچہ داراب جنگ یاقوت پورہ مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700377828 ۔ 8801759241 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ آسیہ فردوس عرف حمیرہ بنت جناب محمد ضیا الدین کا 22 اگست کو انتقال ہوگیا ۔ نماز ظہر کے بعد مسجد ابوبکر الحسنات کالونی میں ادا کی گئی ، تدفین خیریت آباد کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 24 اگست کو بعد عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9160154621 ۔ 9573186051 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ زوجہ جناب سید مشتاق حسین ریٹائرڈ ملازم ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ محترمہ ڈاکٹر رفیق فاطمہ سابق صدر شعبہ فارسی جامعہ عثمانیہ کا آج رات 9 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز منگل مسجد دولھے خاں میں بعد ظہر ادا کی جائے گی ۔ تدفین بودے علی شاہ قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں دو فرزندان ڈاکٹر سید ہارون حسین اور سید مامون حسین شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8886272761 ۔ 9989857467 پر ربط کریں ۔۔