انتقال

   

حیدرآباد ۔ 27 ۔ اگست : ( راست ) : جناب محمد یحییٰ ولد جناب عبدالستار مرحوم سابق صوبیدار اورنگ آباد پیشی سکریٹری نظام حیدرآباد کا کراچی ( پاکستان ) میں انتقال ہوگیا ۔ وہ 80 برس کے تھے ۔ جناب محمد یحییٰ مرحوم ، جناب آصف پاشاہ سابق وزیر اے پی کے حقیقی خالہ زاد بھائی ہوتے تھے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے جناب آصف پاشاہ سابق وزیر اے پی کے فون نمبرات 9885632595 ۔ 040-23530740 پر ربط کریں ۔۔
انتقال
حیدرآباد ۔ 27 ۔ اگست : ( راست ) : جناب محمد شریف ولد جناب محمد عثمان مرحوم ساکن فرسٹ لانسر کا بعمر 74 سال 27 اگست صبح 10 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر جامع مسجد قادریہ فرسٹ لانسر میں ادا کی گئی اور تدفین بڑا قبرستان احمد نگر فرسٹ لانسر میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 29 اگست اتوار کو بعد عصر جامع مسجد قادریہ فرسٹ لانسر میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور تین دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9347969411 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ فریدہ سلطانہ دختر جناب مصطفی علی بیگ مرحوم کا بروز جمعہ 27 اگسٹ کو رات 11 بجے طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ وہ اردو ماڈل اسکول‘ اردو ہال میں بحیثیت اردو پنڈت ٹیچر تقریباً 20 سال برسرخدمت رہیں۔ تفصیلات کے لئے فون : 9248950845, 7013932146 پر ربط کریں۔