انتقال

   


حیدرآباد ۔ 30 ۔ اگست : ( راست ) : جناب مرزا علی بیگ ولد جناب مرزا رحمت علی بیگ مرحوم ساکن سلطان شاہی کا بروز پیر 30 اگست کو بعمر 72 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد خدیجہ بیگم سلطان شاہی میں بعد نماز عصر ادا کی گئی ۔ تدفین دائرہ میر مومن میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 دختران اور 5 فرزندان شامل ہیں ۔ تفصیلات کیلئے 9030677970 ۔ 9347423311 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد حفیظ قریشی ولد جناب محمد عبدالنبی ( مرحوم ) ساکن چندرا نگر یاقوت پورہ کا 29 اگست اتوار رات 9-30 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 30 اگست کو بعد نماز ظہر مسجد نقل میاں ؒ ، چونے کی بھٹی یاقوت پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین اسی مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مرحوم ، محمد انور قریشی ( یونیک اڈورٹائزنگ سرویس پرانی حویلی ) کے والد تھے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9701387782 ۔ 9948170626 پر ربط کریں ۔۔
امریکہ میں انتقال
٭٭ محترمہ ڈاکٹر فاطمہ شجاعت موظف پروفیسر سوشیالوجی عثمانیہ یونیورسٹی کا بروز ہفتہ 28 اگست کو مشی گن امریکہ میں انتقال ہوگیا ۔ تدفین بروز اتوار 29 اگست کو مشی گن میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں ایک فرزند اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 01-2487390362 یا 9705341112 پر ربط کریں ۔۔