انتقال

   

حیدرآباد ۔ 31 ۔ اگست : ( راست ) : مولوی محمد جمال الدین قادری ولد جناب محمد ابراہیم قادری مرحوم کا بعمر 70 سال منگل 31 اگست کو بعد نماز فجر انتقال ہوگیا ۔ اسی روز نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد حضرت ابراہیم خلیل اللہ ؑ ، رنمست پورہ میں ادا کی گئی ۔ مولانا سید اسحاق محی الدین قادری نے نماز جنازہ پڑھائی ۔ مفتی سید صادق محی الدین فہیم نے دعائے مغفرت کی ۔ فاتحہ سیوم جمعرات 2 ستمبر بعد نماز عصر مسجد حضرت ابراہیم خلیل اللہ ؑ رنمست پورہ میں مقرر ہے ۔ جب کہ اسی روز 12 ساعت دن مدرسہ باب العلم انواری محمدی پولیس کالونی بہادر پورہ میں قرآن خوانی کا اہتمام ہوگا ۔ اور تعزیتی نشست کا انعقاد عمل میں آئے گا ۔ پسماندگان میں ایک فرزند حافظ محمد حفیظ الدین بابا کے علاوہ چار لڑکیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9390067844 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب خواجہ امیرالدین ولد خواجہ محی الدین کا بروز پیر 30 اگسٹ کو قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ رات 11.30 بجے عیدگاہ میرعالم میں ادا کی گئی۔ تدفین عیدگاہ سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 4 دختران اور 2 فرزندان شامل ہیں۔ تفصیلات کیلئے فون 8686508373 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔
٭٭ جناب الحاج یحییٰ پاشاہ ولد جناب محمد قاسم مرحوم عمر 70 سال ساکن فتح شاہ نگر کا مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد ابوبکر صدیق ؓ، معین باغ میں 31 اگست کو بعد نماز فجر ادا کی گئی ۔ اور تدفین قبرستان سالار الملک میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد ابوبکر صدیق ؓ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9000136111 ۔ 9885057220 پر ربط کریں ۔۔