انتقال

   

حیدرآباد۔/8 ستمبر، ( راست ) ادیب و شاعر حاجی و زوار ڈاکٹر سید بشارت علی ابن سید آل حسن عابدی مرحوم ساکن علی نگر کالونی کا بعمر 75 سال آج مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ وہ حیدرآباد لٹریری فورم ( حلف ) سے وابستہ تھے اور وہ ڈاکٹر افتخار جہاں بیگم سابق پرنسپل نظامیہ طبی کالج کے شوہر تھے، نماز جنازہ مولانا مرزا امام علی بیگ عمار حیدرآبادی نے پڑھائی اور تدفین دائرہ حضرت میر مومن میں عمل میں آئی۔ مجلس 9 ستمبر بروز جمعرات کو چار بجے شام عاشور خانہ حسنین نور خاں بازار میں مقرر ہے۔ مولانا عمار حیدرآبادی خطاب کریں گے۔ مزید معلومات فون نمبرات 9247241155 یا 9703369111 پر ربط کریں۔

٭٭ محمد شکیل الزماںولد جناب محمد شفیع الزماں ساکن جمال کالونی رکھشا پورم کا بروز منگل اچانک انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد شہزادی بیگم جمال کالونی میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد حصہ پھول باغ قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد شہزادی بیگم جمال کالونی میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات7867869495 یا 9346441208 پر ربط کریں۔

٭٭ جناب علی عبدالقادر ریٹائرڈ ڈپٹی تحصیلدار ولد جناب محمد عبدالقادر مرحوم کا طویل علالت کے بعد 6 ستمبر کو انتقال ہوگیا۔ تدفین قبرستان نرنجن شاہ ولی کاماریڈی میں بعد عشاء عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 8523868411 پر ربط کریں۔