انتقال

   


حیدرآباد ۔ 9 ۔ ستمبر : ( راست ) : جناب مشتاق احمد ولد جناب محمد خواجہ مرحوم ملازم ٹی ایس ٹرانسکو کا بعمر 56 سال 9 ستمبر 2021 (جمعرات ) کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد عصر بڑی مسجد فرسٹ لانسر میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان درگاہ حضرت سید احمد بادپاؒ ، فرسٹ لانسر میں عمل میں آئی ۔ زیارت 11 ستمبر 2021 ہفتہ کو بعد عصر جامع مسجد حسن آباد ، سنتوش نگر میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9502174936 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد عظمت علی ولد جناب محمد آصف علی ساکن حکیم پیٹ ٹولی چوکی کا 8 ستمبر کی صبح اچانک حرکت قلب بند ہونے پر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 8 ستمبر کو بعد عصر جامع مسجد حکیم پیٹ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان حکیم پیٹ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 10 ستمبر کو بعد عصر جامع مسجد حکیم پیٹ ٹولی چوکی میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند دو دختران شامل ہیں ۔ مزید معلومات کیلئے 6303415857 پر ربط کریں ۔۔