انتقال

   

کریم نگر۔/11 ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب محمد عبدالصمد موظف ایل ایم ڈی اریگیشن ڈپارٹمنٹ سپرنٹنڈنٹ کا انتقال ہوگیا۔ وہ کریم نگر فلاحی ادارہ خادمان ملت میں صدارتی خدمات انجام دیتے رہے اور بلاسودی قرض کی فراہمی کی منصوبہ بندی میں کلیدی رول انجام دیا۔ بعد ازاں کچھ ذاتی مجبوری اور ناسازی مزاج کی وجہ سے علحدگی اختیار کرلی تھی۔ پسماندگان میں تین لڑکے، تین لڑکیاں ہیں ۔ ان کی اہلیہ کا پہلے ہی انتقال ہوچکا ہے ۔ ان کے لڑکے کی اطلاع کے مطابق نماز جنازہ 12 ستمبر جمعرات کو مسجد قباء میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی جبکہ تدفین قبرستان سواران میں عمل میں آئے گی۔خادمان ملت کے سکریٹری محمد عبدالصمد نواب اور خادمان ملت کے دیگر افراد کے علاوہ ائمہ مساجد، علماء دین، صحافی سید محی الدین، کریم نگر حج سوسائٹی صدر محمد ریاض علی رضوی نے مرحوم کے گھر پہنچ کر ان کے دونوں لڑکوں سے ملاقات کرتے ہوئے اظہار تعزیت کیا۔واضح رہے کہ مرحوم جناب محمد عبدالصمد، نمائندہ سیاست جگتیال محمد عبدالمجاہد عادل کے خالو تھے۔