انتقال

   

حیدرآباد ۔ 10 ۔ ستمبر : ( راست ) : جناب عبدالوفا سید قاسم قیصر موظف ملازم ایچ ایم ٹی ولد جناب سید منظور الحق مرحوم کا بروز جمعہ 10 ستمبر 2021 کو مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد الفرقان ملے پلی میں ادا کی گئی اور تدفین قطب شاہی قبرستان بازار گھاٹ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700608882 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد عبدالسلام ولد مولوی محمد عبدالحمید مرحوم ساکن ٹولی چوکی کا بوجہ ہارٹ اٹیک 63 سال کی عمر میں آج قبل نماز فجر خانگی دواخانہ میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 10 ستمبر کو جامع مسجد آغا پورہ چار قندیل میں بعد نماز جمعہ ادا کی گئی اور مسجد دھوبن کے روبرو قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین لڑکے ، چار لڑکیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9989256519 پر ربط کریں ۔ فاتحہ سیوم بروز یکشنبہ بعد نماز عصر مسجد نماز گراونڈ آغا پورہ میں مقرر ہے ۔۔
٭٭ جناب غلام محی الدین سنڈکے ڈپٹی ایگزیکٹیو انجینئر پنچایت راج ولد جناب غلام احمد سنڈکے وکیل مرحوم کا بروز جمعرات 9 ستمبر رات 9 بجے ہاسپٹل میں مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد عزیز باغ ( اروند نگر کالونی ) میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد اقصیٰ قبرستان سیون ٹومبس روڈ عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں تین فرزندان شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9032626292 ۔ 9985263229 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب حبیب عیسیٰ بن ابوبکر بن ظنون بوفطیم کا مختصر سی علالت کے بعد (10 ستمبر بروز جمعہ ) صبح میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 11 ستمبر بروز ہفتہ بعد نماز ظہر (1 بجے ) مسجد عمر فاروق ؓ ایرہ کنٹہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین بڑے قبرستان بارکس میں عمل میں آئیگی۔ فاتحہ سہ یوم 12 ستمبر بروز اتوار بعد نماز ظہر عمر فاروق ؓ ایرہ کنٹہ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 فرزندان اور 3 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9100299401 اور 9700721290 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد یسین ملازم آرٹی سی ریٹائرڈ ولد جناب محمد وزیر مرحوم سوداگر کا 11 ستمبر 2021 کو مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد جمعہ مسجد حافظ ڈنکا مغل پورہ میں ادا کی گئی اور املی بن مولا کا چھلہ قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 فرزندان اور 5 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9676145954 پر ربط کریں ۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار 12 ستمبر بعد نماز عصر مسجد حافظ ڈنکا مغل پورہ میں مقرر ہے ۔۔