انتقال

   

حیدرآباد 12 ستمبر (راست) جناب حاجی شیخ احمد عرف شیخ ولد جناب حاجی شیخ محبوب ساکن امیرپیٹ امام گوڑہ ملازم واٹر ورکس ڈپارٹمنٹ گوشہ محل کا 11 ستمبر کی رات انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز اتوار مسجد حسینی امام گوڑہ امیرپیٹ میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین قطب شاہی مسجد خیریت آباد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 14 ستمبر بروز منگل مسجد حسینی امام گوڑہ میں بعد نماز عصر مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 5 فرزندان اور 2 دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9705547589 اور 7893590724 پر ربط کریں۔
٭l٭ میجر مرزا تقی حسین ابن مرزا محب حسین مرحوم ساکن حیدر نگر ملکاجگیری مولاعلی کا انتقال ہوگیا ۔ تدفین 6 بجے شام دائرہ حضرت میر مومن متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مرحوم 1962 میں چین کی جنگ میں حصہ لیا اور 1990 میں کویت کی جنگ میں نمایا کردار ادا کیا ۔ بعد جنگ حیدرآباد میں کویت ویلفیر اسوسی ایشن میں بھی بہتر خدمات انجام دی ۔ پسماندگان میں تین لڑکے و تین لڑکیاں شامل ہیں ۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبرات 9885179836/ 9989952497 پر ربط کریں ۔