انتقال

   

حیدرآباد ۔ 22 ۔ ستمبر : ( راست ) : جناب عبدالصمد قریشی (زبیر ) ساکن وٹے پلی کا دوران سفر سری لنکا میں بروز اتوار انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 24 ستمبر کو بعد نماز جمعہ مسجد قادر الدولہ ، اندرون کوٹلہ عالیجاہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان رنگیلی کھڑکی املی بن میں ہوگی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکا اور تین لڑکیاں شامل ہیں ۔ تفصیلات کیلئے 7097409142 ۔ 9700456403 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد عبدال لئیق ولد جناب محمد عبدال قیوم مرحوم کا 21 ستمبر کو 11 بجے دن قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔ بعد نماز عشاء مسجد سید ابوبکر صدیق الحسنات کالونی ٹولی چوکی میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان جامع مسجد قطب شاہی خیریت آباد میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 23 ستمبر کو بعد نماز عصر مسجد سید ابوبکر صدیق میں مقرر ہے ۔ مزید معلومات کے لیے 8828071043 ۔ 8142018316 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ الحاج حمایت اقبال عرف محمد اقبال مرحوم پروپرائٹر مینار بک سنٹر چار مینار کی اہلیہ محترمہ عظیم النساء بیگم کا کل صبح خانگی ہاسپٹل میں بعمر 61 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد وزیر علی فتح دروازہ میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان احاطہ درگاہ حضرت سید شاہ راجو قتال ؒ مصری گنج میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں چار فرزندان اور چار دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم جمعرات 23 ستمبر کو بعد نماز عصر مسجد تعلیم ملڑ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9963708462 ۔ 9652181490 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب میر ہاشم علی ولد جناب میر تراب علی موظف اسسٹنٹ ڈائرکٹر آئی ٹی آئی کا 21 ستمبر 2021 کو بعمر 81 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین جامع مسجد مشیر آباد قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر بڑی مسجد مشیر آباد میں مقرر ہے ۔مزید تفصیلات کے لیے 9989691324 پر ربط کریں ۔

٭٭ جناب محمد افضل ولد جناب محمد چھوٹے ( چھالیہ اسٹور ) مونڈا مارکٹ سکندرآباد کا بعمر 70 سال 20 ستمبر بعد نماز عصر انتقال ہوگیا ۔ مرحوم ، محمد ہارون چیف ایڈیٹر میڈیا پاور نیوز کے والد تھے ۔ نماز جنازہ 21 ستمبر کو مسجد حکیم میر وزیر علی ، فتح دروازہ میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین جمال بی قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 فرزندان اور 4 دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات مسجد حکیم وزیر علی میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔مزید تفصیلات کیلئے 8686747450 پر ربط کریں ۔

٭٭ جناب محمد انور ولد جناب محمد اقبال ساکن گول ناکہ عنبر پیٹ کا 21 ستمبر 2021 کو قلب پر حملہ کے باعث بعمر 36 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ رات 11 بجے مسجد بہادر شریف مدنی گول ناکہ میں ادا کی گئی اور تدفین قادری باغ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ زیارت بروز جمعرات بعد عصر مسجد بہادر شریف مدنی میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 8143237205 ۔ 9849971721 پر ربط کریں ۔۔