انتقال

   

حیدرآباد۔ یکم اکٹوبر ، ( راست ) سینئر اسپورٹس جرنلسٹ جناب حامد مرزا ولد جناب زاہد مرزا مرحوم ساکن سید علی چبوترہ کا یکم اکٹوبر جمعہ کو صبح 8 بجے انتقال ہوگیا۔ وہ روز نامہ ’ منصف ‘ کے سب ایڈیٹر تھے اسپورٹس کالم نگار تھے۔ حامد مرزا کی صحافتی زندگی کا آغاز روز نامہ سیاست سے 1993 کے دہے سے ہوا۔ کچھ عرصہ کیلئے وہ روز نامہ صحافی دکن سے بھی وابستہ رہے۔ ای ٹی وی اردو چیانل سے بھی ان کا تعلق رہا۔ نماز جنازہ یکم اکٹوبر کو مسجد محمد سبحان صاحب روپ لال بازار میں بعد نماز عصر ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان کمبل پوش سید علی چبوترہ میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8801798143 یا 7995449672 پر ربط کریں۔
٭٭ محترمہ ممتاز موسوی بنت مولوی سید عباس حسین موسوی مرحوم اہلیہ محمد علی خاں ساکن کاروان کا 29 ستمبر کی شب انتقال ہوگیا۔ مرحومہ عالمی شہرت یافتہ نوحہ خوان ہادی علی خاں مسلم مرحوم کی بھاوج تھیں۔ نماز جنازہ الاوہ سرطوق میں مولانا سید لقمان حسین موسوی نے پڑھائی۔ تدفین آبائی قبرستان کاروان میں عمل میں آئی۔ مجلس زیارت 2 اکٹوبر کو 4 بجے شام عبادت خانہ حسینی دارالشفاء مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9885474325 پر ربط کریں۔