انتقال

   

حیدرآباد ۔ 11 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : محمد یوسف قادرولد جناب محمد یونس( مرحوم) کا 10 اکٹوبر 2021 بروز اتوار کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء جامع مسجد ابوبکر صدیق ؓ مغلس کالونی شاستری پورم ریلوے گیٹ میں ادا کی گئی اور تدفین مدرسہ خانقاء روضہ الحفیظ پہاڈی شریف روڈ بالا پور رنگا ریڈی میں عمل میں آئی۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ5 فرزندان شامل ہیں۔فاتحہ سیوم 12 اکٹوبربروز منگل بعد نماز عصر جامع مسجد ابوبکر صدیق ؓ مغلس کالونی شاستری پورم ریلوے گیٹ میں مقرر ہے۔مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 8686942126, 9110317013پر ربط کریں ۔
٭٭ جناب فاروق حسین ولد خواجہ حسین(مرحوم) وظیفہ یاب گورنمنٹ ملازم ( سیکرٹریٹ ڈپارٹمنٹ) کا 10اکٹوبر2021کو انتقال ہوگیا۔نماز جنازہ بعد نماز عشاء جامع مسجد خلیفہ نشیمن نگر تالاب کٹہ میں ادا کی گئی۔تدفین قبرستان درگاہ حضرت برہنہ شاہ صاحب ؒ ریاست نگر میں عمل میں آئی ۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار فرزنداور 2دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم 12اکٹوبربروز منگل جامع مسجد خلیفہ نشیمن نگر تالاب کٹہ میں بعد نماز عصرمقرر ہے۔مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر9848975206پر ربط کریں۔
٭٭ محترمہ بلقیس النساء عرف محبوب پاشاہ بنت نواب میر فاروق علی خان مرحوم زوجہ جناب محمد مجاہد الدین خان صدیقی مرحوم کا بعمر 65 سال 9 اکٹوبر 2021 کو قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد قطب عالم خورشید جاہ کی دیوڑھی میں بوقت تہجد ادا کی گئی اور تدفین قبرستان حافظ یار جنگ ہڑواڑ دارالشفاء میں عمل میں آئی ۔ زیارت بروز منگل بعد عصر مسجد قطب عالم میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں 3 فرزندان شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8801718540 ۔ 8977070237 پر ربط کریں ۔۔