انتقال

   

حیدرآباد۔/13 ستمبر، ( سیاست نیوز) مدینہ منورہ میں کرنول سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون حاجی کا انتقال ہوگیا۔ آندھرا پردیش حج کمیٹی کی اطلاع کے مطابق محترمہ عظیم النساء زوجہ محمد نثار احمد کا جمعرات کی شام قلب پر حملہ کے باعث مدینہ منورہ میں انتقال ہوگیا۔ ان کا تعلق کرنول ضلع سے ہے۔ نماز جنازہ جمعہ کو بعد نماز فجر مسجد نبویؐ میں ادا کی گئی اور جنت البقیع میں تدفین عمل میں آئی۔ وہ اپنے شوہر، بیٹے اور بہو کے ساتھ 2 اگسٹ کو حیدرآباد امبارگیشن پوائنٹ سے حج بیت اللہ کی سعادت کیلئے روانہ ہوئی تھیں اور آج جمعہ کو ان کی واپسی مقرر تھی۔ حج کمیٹی کے حکام نے تمام ضروری اُمور کی تکمیل کرتے ہوئے مرحومہ کا لگیج حیدرآباد منتقل کردیا ہے۔