انتقال

   


حیدرآباد۔/23 اکٹوبر، ( راست ) جناب محمد عبدالرؤف ولد جناب محمد عبدالغفار مرحوم کا اچانک حرکت قلب بند ہونے سے بعمر 56 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد منور، امجد الدولہ باغ میں ادا کی گئی۔ تدفین جمال بی کا تکیہ فتح دروازہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم اتوار 24 اکٹوبرکو بعد نماز عصر مسجد منور ، امجدالدولہ باغ میںمقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے 8686985704 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب عزیز احمد عرف شاھب ولد جناب نصیر الدین مرحوم ریٹائرڈساؤتھ سنٹرل ریلوے ساکن مراد نگر کا اچانک قلب پر حملہ سے آج 3:30 بجے بعمر 70 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 23 اکٹوبر بعد نماز عشاء چھوٹی مسجد قطب شاہی مراد نگر میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان مسجد عالمگیر شانتی نگر میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں ایک فرزند اور تین دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9848010222 یا 9394123435 پر ربط کریں۔
٭٭ محترمہ رئیس یوسف بنت جناب محمد یوسف حسین مرحوم اہلیہ جناب محمد حیدر حسین مرحوم کا 19 اکٹوبر 2021 کو دبئی میں انتقال ہوگیا۔ میت 23 اکٹوبر کو حیدرآباد لائی گئی۔ تدفین دائرہ میر مومن ؒ میں عمل میں آئی۔ زیارت 25 اکٹوبر کو 4 ساعت عصر مسجد نورالعمراء ، نور خاں بازار میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9603005981 یا 9949670204 پر ربط کریں۔
امریکہ میں انتقال
حیدرآباد۔/23 اکٹوبر، ( راست ) جناب محمد زاہد غوری موظف سینئر سپرنٹنڈنٹ محکمہ ساؤتھ سنٹرل ریلوے سکندرآباد ولد جناب محمد مراد غوری مرحوم ساکن چنچل گوڑہ حال مقیم امریکہ ٹیکساس کا بعمر 65 سال بروز جمعہ مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ تدفین امریکہ میں ہی عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں۔ مرحوم کی غائبانہ نماز جنازہ بروز اتوار 24 اکٹوبر بعد ظہر ایک بجکر 15 منٹ پر مسجد حضرت عمر خطاب نئی سڑک چنچل گوڑہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے 7989243782 یا +12014031977 پر ربط کریں۔