انتقال

   

حیدرآباد۔24اکٹوبر(راست) مشہور و معروف ریاضی داں و مؤظف لکچرر گورنمنٹ سٹی کالج‘ حیدرآبادحضرت محمد عبدالکریم صدیقی فرزند و جانشین حضرت مولانا محمد عبدالرحیم صدیقی ؒ و نبیرۂ بحرالعلوم حضرت محمد عبدالقدیر صدیقی ؒ (حسرت) کا17ربیع الاول کی صبح اولین ساعتوں میں انتقال ہوگیا۔مرحوم حضرت مولانا ڈاکٹر علیم صدیقی قدس سرہ العزیز و حضرت مولانا حافظ محمد عبدالرزاق صدیقی خلیفہ و جانشین حضرت بحرالعلومؒکے برادر خوردتھے۔ نماز جنازہ 25اکٹوبر بروز پیر بعد نماز ظہر بارگاہ صدیق گلشن ‘ بہادر پورہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین عمل میں آئے گی۔ صدیق گلشن میں نماز ظہر ٹھیک 1:30 بجے مقرر ہے۔فاتحہ سیوم 26اکٹوبر بروز منگل بعد نماز مغرب صدیق گلشن میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9885161401 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب احمد عبدالقدیر ہزاری ولد جناب محمد عبدالحق ہزاری مرحوم متوطن کریم نگر کا بعمر 80 سال طویل علالت کے بعد بروزہفتہ 23 اکٹوبر 2021 کو انتقال ہوگیا۔ تدفین درگاہ قاضی پیٹ میں بعد نماز عشاء عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز دوشنبہ 25اکٹوبر کو بعد نماز عصر مسجد سواران کریم نگر میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8019688737 یا 7702949129 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد نجم الدین عرف مشتاق ولد جناب بصیر الدین مرحوم کا اچانک قلب پر حملہ سے بعد عصر بروز اتوار بعمر 55 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء گھر پر واقع پلر نمبر 94 عطا پور روڈ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان مسجد قطب شاہی بازار گھاٹ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور چار دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9848010222 یا 7989133951 پر ربط کریں۔