انتقال

   


حیدرآباد ۔ 29 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب سرتاج احمد جلیلی ساکن بہادر پورہ سابق ہیڈ آف دی اردو ڈپارٹمنٹ ، انوارالعلوم کالج ولد جناب نیہال احمد جلیلی کا 29 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ جامع مسجد بہادر پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ وہ فصاحت جنگ جلیلی کے نبیرہ تھے ۔ پسماندگان میں 2 فرزندان تنویر احمد جلیلی ، توقیر احمد جلیلی ( حال مقیم آسٹریلیا ) اور ایک دختر حال مقیم امریکہ شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849057473 ۔ 8309650690 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب خلیل خاں ( نواب ) ولد جناب میاں خاں مرحوم ساکن یاقوت پورہ کا 29 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد فتح اللہ بیگ میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ سونٹے پیر قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد کوٹلہ احسن اللہ خاں میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے 8019178492 ۔ 8801741222 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ قاضی ابواللیث شاہ محمد غضنفر علی قریشی اسد ثنائی کی ہمشیرہ امۃ الکریم رخسانہ بنت قاضی محمد انصار علی قریشی جاوید نقشبندی قادری و زوجہ خواجہ احتشام الدین جمیل مرحوم کا جمعہ 29 ؍اکٹوبر کو بعد نماز عصر طویل علالت کے بعد خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہو گیا ۔ نماز جنازہ ہفتہ 30؍ اکٹوبر کو بعد نماز ظہر جامع مسجد محبوبیہ ریاست نگر مارکیٹ میں ادا کی جائے گی اور تدفین احاطہ قبرستان حضرت خواجہ حسن برہنہ شاہ رحمۃ اللہ علیہ میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں ایک لڑکا اور تین لڑکیاں شامل ہیں مزید تفصیلات کے لئے 9391301192 پر ربط کریں۔
٭٭ الحاجہ رقیہ بیگم زوجہ الحاج سید سعید الدین ڈپٹی سرپنچ آگراھم پوٹلہ پلی، راجہ پور منڈل، ضلع محبوب نگرکا 29؍اکٹوبر بروز جمعہ بعد نماز عصرانتقال ہوگیا۔نماز جنازہ 30؍ اکٹوبربروز ہفتہ بعد نماز فجر مسجد غوث الثقلین مکہ کالونی کالا پتھر تاڑبن میں ادا کی جائیگی اور تدفین درگاہ حضرت سید سکندر درویش ؒ پوٹلہ پلی، راجہ پور منڈل میں عمل میں آئے گی۔ فاتحہ سیوم 31؍ اکٹوبر بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد غوث الثقلین مکہ کالونی کالا پتھر تاڑبن میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے9700417604/9573975396پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد ابراہیم علی عرف بابو ولد جناب محمد عمر علی مرحوم سابق زمیندار فتح نگر کا 28 اکٹوبر نماز فجر ادا کرنے کے بعد بحالت نیند انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد مغرب جامع مسجد فتح نگر میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد سے متصل آبائی قبرستان فتح نگر میں عمل میں آئی ۔ وہ 77 سال کے تھے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین لڑکے اور دو لڑکیاں شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار چار بجے جامع مسجد فتح نگر میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9121782799 ۔ 9849897338 پر ربط کریں ۔۔