انتقال

   

حیدرآباد۔/3نومبر، ( راست ) جناب محمد نذیر احمد خاں نیر مرحوم سابق صدر حج سوسائٹی محبوب نگر کی اہلیہ محترمہ وقار افسر کا 83 سال کی عمر میں آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد سالار جنگ، سالارجنگ کالونی ٹولی چوکی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان نصر اللہ آباد جڑچرلہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں ڈاکٹر محمد نیاز احمد خاں منیجنگ ڈائرکٹر ساپ میڈیکلس پرائیویٹ لمیٹیڈ کے بشمول 7 فرزندان اور 3 دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے ڈاکٹر محمد نیاز احمد خاں سے موبائیل نمبر 9908531001 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔
٭٭ جناب غلام دستگیر متوطن سدی پیٹ موظف ملازم محکمہ برقی کا بعمر 84 سال طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد عصر جامع مسجد بیگم پیٹ حیدرآباد میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد اقصیٰ، سات گنبد ٹولی چوکی میں عمل میں آئی۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور چار دختران شامل ہیں۔ مرحوم ، جناب سعادت نظیر سدی پیٹ فاؤنڈیشن سوسائٹی سنگا پور کے والد تھے۔ تفصیلات کیلئے 9100009799 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب علی سکندر ولد جناب سید علی سرور کا2 نومبر کو انتقال ہوگیا۔ تدفین بہشت بتول قبرستان سات گنبد گولکنڈہ میں عمل میں آئی۔ مجلس زیارت 3 نومبر کو 4 بجے شام الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء میں مقرر ہے۔ مولانا محمد مدثر خان بیان کریں گے۔ تفصیلات کیلئے 9059800212 یا 8008975487 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد محمود علی خان موظف گورنمنٹ ملازم و سابق موذن مسجد فیصل سالم مانصاحب ٹینک کا انتقال 2 نومبر 2021 کو ہوگیا۔ احاطہ احمد بادپا فرسٹ لانسر میں نماز جنازہ حافظ فرحان اللہ خان نے پڑھائی۔ پسماندگان میں فرزند جناب محمد محبوب علی خان اور دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے 9848799795 پر ربط کریں۔