انتقال

   

حیدرآباد ۔ 8 ۔ نومبر : ( راست ) : جناب محمد فصیح اللہ سیول انجینئر عمر 75 سال ولد جناب محمد خلیل اللہ مرحوم ساکن کریم نگر کا آج شام 8 بجے مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 9 نومبر 2021 بعد نماز ظہر مسجد اکبری ، اکبر باغ میں ادا کی جائے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9985871670 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی آئی ٹی آئی دربھنگا بہار کے ایل ڈی سی محمد احسن ظفر کا بعمر 37 سال آج انتقال ہوگیا۔ وہ 23 فروری 2007 ء سے یونیورسٹی سے وابستہ تھے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک دختر شامل ہیں۔ پروفیسر سید عین الحسن وائس چانسلر اور دوسروں نے مرحوم کے ارکان خاندان سے اظہار تعزیت کیا ۔ یونیورسٹی میں تعزیتی تقریب منعقد ہوئی۔ طلبہ ، اساتذہ اور ارکان اسٹاف نے خراج عقیدت پیش کیا۔
٭٭ جناب اسد اللہ خان ولد محمد عزیز اللہ خان کا 7 نومبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد عبداللہ شاہ صاحب شاہ علی بنڈہ میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ حضرت میر مومنؒ سلطان شاہی میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم 10 نومبر کو بعد نماز عصر مسجد عبداللہ شاہ صاحب شاہ علی بنڈہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9346961511 ، 9490667744 پر ربط پیدا کریں۔
٭٭ محترمہ زہرہ بی زوجہ جناب محمد شرف الدین مرحوم ساکن قدیم ملک پیٹ ایم سی ایچ کالونی کا بروز اتوار 7 نومبر 2021 ء کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد عشاء مسجد عثمانیہ باڑی گارڈ میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں دو فرزندان ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات فون نمبر 7013067146 پر ربط کریں۔