انتقال

   

حیدرآباد۔/9 نومبر، ( راست ) جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ کے سینئر بی جے پی لیڈر اور گریٹر حیدرآباد میناریٹی مورچہ کے سابق صدر جناب خالد احمد خاں ساکن جئے پرکاش نگر کا آج انتقال ہوگیا۔ مرکزی وزیر سیاحت و کلچر جی کشن ریڈی نے پسماندگان سے فون پر بات کی اور پرسہ دیا۔ گورنر ہریانہ بنڈارو دتاتریہ نے خالد احمد خاں کے افراد خاندان سے بات چیت کی اور دکھ کا اظہار کیا۔ میناریٹی مورچہ کے قومی سکریٹری لائق علی نے تدفین میں شرکت کی اور پسماندگان سے ملاقات کی۔
٭٭ الحاج محمد سالار ( ریٹائرڈ محکمہ عدلیہ ) ساکن ٹولی چوکی ولد جناب شیخ احمد علی کا 9 نومبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 10 نومبر کو مسجد دیندار خاں ، سنگاریڈی میں بعد نماز ظہر مقرر ہے ۔ تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9912749792 ۔ 9291628456 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ سید ہ شاکرہ بیگم بنت مرحوم سید افضل حسین زیدی کا انتقال ہوگیا۔ مرحومہ جناب سید شوکت علی زیدی کی زوجہ تھیں ۔ موسیٰ، مصطفے ، مرتضیٰ ، منور، زوار کی والدہ تھیں۔ میت مرحومہ کے مکان لنگر حوض قریب فائر اسٹیشن ڈیسنٹ کالونی سے کل بروز چہارشنبہ 11 بجے دن اٹھائی جائے گی۔ غسل، نماز جنازہ و تدفین دائرہ میر مومنؒ سلطان شاہی عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 8686346457 ، 8686383266 پر ربط کریں۔