انتقال

   

حیدرآباد۔/14 نومبر، ( راست ) جناب محمد مخدوم محی الدین عرف رفیق کا 13 نومبرکی رات انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اتوار 14 نومبر کو بعد نماز ظہر مسجد آزاد شاہ حبیب نگر میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان سلطان نواز جنگ آغا پورہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم منگل 16 نومبر کو بعد نمازعصر مسجد ہذا میں مقررہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان ، ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات فون نمبرات996310786 یا 9177207275 پرربط کریں۔
l٭l الحاج محمد عبدالجبار ولد جناب شیخ چاند مرحوم ساکن دبیرپورہ کا بعمر 88 سال مختصر سی علالت کے بعد 14 نومبر 2021 کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 15 نومبر بروز پیر کو مسجد محمدی دبیرپورہ میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی اور تدفین بڑا قبرستان ناگا باؤلی دبیرپورہ میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9949616340 یا 9885669789 پر ربط کریں۔
l٭l جناب سید ولی الدین علی عرف داؤد پاشاہ ولد جناب سید محی الدین علی مرحوم کا بعمر 80 سال ریٹائرڈ اسکول اسسٹنٹ محکمہ تعلیمات کا 11 نومبر 2021 بروز جمعرات انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد شوکت الاسلام ہمت پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین چراغ علی نل فتح دروازہ قبرستان میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9908560410 یا 9347259653 پر ربط کریں۔