انتقال

   

حیدرآباد۔/17 ستمبر، ( راست ) جناب سید محمد رضا انجینئر ابن مولوی سید نذر حسین مرحوم کا آج انتقال ہوگیا۔ جنازہ مرحوم کی قیامگاہ واقع کونچہ کڑوے صاحب دارالشفاء سے 18 ستمبر 9 بجے صبح روانہ ہوگا۔ نماز جنازہ مولانا سید حنان رضوی کی امامت میں ادا کی جائے گی۔ تدفین دائرہ حضرت میرمومن میں عمل میں آئے گی۔ مجلس ایصال ثواب 20 ستمبر بروز جمعہ 4 ساعت عصر عبادت خانہ حسینی دارالشفاء مقرر ہے۔ مزید تفصیلات سیل نمبر9985384297 پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔
حیدرآباد۔/17 ستمبر، ( راست ) محمد صادق احمد ولد محمد یوسف احمد صاحب مرحوم کا انتقال 16 ستمبر کو ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد یوسف ذولیخہ میں بعد نماز عصرپڑھائی گئی اور تدفین قادری چمن میں عمل میں آئی۔ مرحوم، ڈیسنٹ ماربل ورکس والوں کے بڑے بھائی تھے۔ تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9700172287 ، 9848954615 پر ربط کریں۔
حیدرآباد۔/17 ستمبر، ( راست ) سید عاقل حیدر حسن عابدی ابن سید آغا حیدر حسن عابدی پروفیسر جے این یو ( دہلی ) ریٹائرڈ کا انتقال 17 ستمبر 2019 بروز منگل کو ہوا۔ پرائیڈ ریسڈنسی ہنومان ٹیکری سے صبح 10 بجے میت اٹھائی جائے گی۔ تدفین دائرہ محمد میر مومن ؒ صاحب قبلہ میں عمل میں آئے گی۔ مجلس برائے ایصال ثواب 20 ستمبر بروزجمعہ4 بجے شام بمقام مسجد نورالامراء مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے 9848467532 ، 9848085144 پر ربط کریں۔