انتقال

   


حیدرآباد۔/20 نومبر، ( راست ) ڈاکٹر محمد ابراہیم ولد جناب محمد غوث مرحوم ساکن الحسنات کالونی ٹولی چوکی موظف وٹرنری ڈاکٹر کا بعمر 80 سال 20 نومبر بروز ہفتہ 2021 کو صبح 10:30 بجے علالت کے سبب انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد ابوبکر الحسنات کالونی ٹولی چوکی میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین گول قبرستان متصل مسلم میٹرنٹی ہاسپٹل اعظم پورہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار فرزندان محمد اسمعیل، محمد شجیع الدین آصف، محمد شفیع الدین محتشم اور محمد سمیع الدین شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9550275937 یا 9490510232 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محبوب شریف موظف محکمہ انکم ٹیکس ساکن ٹپہ چبوترا کا بعمر 71 سال کل انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد اقصیٰ ٹپہ چبوترا میں ادا کی گئی اور تدفین مستعد پورہ قبرستان میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے 7013072704 پر ربط کریں۔