انتقال

   

حیدرآباد۔/21 نومبر، ( راست ) سید وہاب الدین ولد میجر امام الدین ( مرحوم ) کا20 نومبر کو صبح دس بجے میڈسین وسکاوٹسن میں دوران علاج دواخانہ میں انتقال ہوگیا۔ مرحوم کی عمر 84 سال تھی۔ پسماندگان میں 4 صاحبزادیاں اور ایک صاحبزادہ شامل ہیں۔ نماز جنازہ اور تدفین بعد عشاء میڈسین کے نئے قبرستان میں عمل میں آئی۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 9391352156 پر ربط کریں۔
حیدرآباد۔/21 نومبر، ( راست ) بزرگ ممتاز شاعر جناب جلال عارف کی خوشدامن محترمہ حمیدہ بیگم اہلیہ جناب منور علی مرحوم کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مدینہ مسجد فضل بنڈہ جڑچرلہ ٹاؤن میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم منگل کو بعد عصر مدینہ مسجد جڑچرلہ میں مقرر ہے۔تفصیلات کیلئے فون نمبر 9985255785 پر ربط کریں۔