انتقال

   

حیدرآباد ۔ 27 نومبر (راست) حضرت سید شاہ شمس الضحی محی الدین حسینی قادری سقاف عرف خالد پاشاہ کا آج صبح مختصرسی علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ وہ حضرت سید شاہ اسد محی الدین حسینی قادری سقافؒ المعروف خسرو پاشاہ کے بڑے فرزند اور حضرت سید شاہ احمد محی الدین حسینی قادری سقاف المعروف اقبال پاشاہؒ کے داماد تھے۔ مولانا سید شاہ بدرالدجی محی الدین حسینی قادری سقاف عمری، سید شاہ نورالہدی محی الدین حسینی قادری، سید شاہ سدرالعلی محی الدین حسینی قادری سقاف کے بڑے بھائی تھے۔ نماز جنازہ مسجد نبی کریم بی این کے کالونی تاڑبن عیدگاہ میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی۔ نماز جنازہ حضرت سید شاہ منتجب محی الدین حسینی قادری السقاف نے پڑھائی۔ تدفین روضہ سقاف بہادرپورہ نزد قیابان مخدومی میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار صاحبزادیاں شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم اتوار 28 نومبر کو روضہ سقاف بہادرپورہ میں بعد نماز عصر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8801203185 ، 9396775383 پر ربط کریں۔
00 جناب عبدالحق سبحانی کی اہلیہ کامختصر علالت کے بعد جمعہ کی شام انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد فلک نما( کویلی کی مسجد ) میں بروز ہفتہ27نومبر بعد نماز فجر ادا کی گئی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ فاتحہ سہ یوم اتوار 28نومبر بعد نماز عصر جامع مسجد فلک نما میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ تین فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9989306383پر ربط کریں۔
00 محترمہ سیدہ فردوس فاطمہ بنت جناب سید اقبال احمد مرحوم (کمرشیل ٹیکس آفیسر) اہلیہ جناب سید عبدالسلام مرحوم کا 26 نومبر کی رات انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 27 نومبر کو بعد ظہر مسجد محی الدین النساء بیگم ملک پیٹ میں ادا کی گئی۔ تدفین قدیم قبرستان ناگاباؤلی دبیرپورہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 28 نومبر کو بعد عصر مسجد محی الدین النساء بیگم ملک پیٹ میں مقرر ہے۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبرات 9989427888 ، 9701176679 پر ربط کریں۔