انتقال

   

حیدرآباد 19 ستمبر (راست) یہ خبر بڑے ہی افسوس کے ساتھ دی جارہی ہے کہ خطیب الاسلام حضرت علامہ شاہ محمد الطاف حسین فاروقی صاحبؒ کے فرزند مولانا زبیر فاروقی صاحب امام و خطیب جامع مسجد ساؤتھ ایسٹ ٹیکساس امریکہ کچھ عرصہ سے شدید علیل تھے۔ آج صبح اُنھوں نے امریکہ میں داعی اجل کو لبیک کہا۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مزید تفصیلات کے لئے ان کے برادر خورد مولانا محمد حامد حسین حسان فاروقی نگران سنی دعوت اسلامی تلنگانہ و آندھراپردیش سے 9390092786 پر ربط کریں۔

l شہر کے ایک وضعدار سماجی کارکن فری لانس جرنلسٹ صدائے جمیۃ کے ایڈیٹر الحاج سید نواز احمد المعروف نواز غالب سابق رکن اردو اکیڈیمی آندھراپردیش کا بعمر 60 سال انتقال ہوگیا۔ جو گزشتہ دو سال سے گردہ کے عارضہ کے باعث خانگی ہاسپٹل میں زیرعلاج تھے۔ نماز جنازہ جامع مسجد فرسٹ لانسر درگاہ حضرت سید احمد بادپاؒ میں بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی اور تدفین اُسی قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ ، ایک لڑکا اور دو لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 8801639456 یا 8179103213 پر ربط کریں۔
l محترمہ خدیجہ بیگم زوجہ جناب محمد عبدالرحیم مرحوم کا 18 ستمبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 18 ستمبر کو مسجد بقیع میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 20 ستمبر بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد بقیع میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 7893764250 پر ربط کریں۔
l جناب محمد اکرام ولد جناب محمد عبدالجبار کا 18 ستمبر 2019 ء کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 19 ستمبر کو بعد نماز ظہر مسجد رحمن اپرپلی میں ادا کی گئی اور تدفین اے بیاٹری لائن وجئے نگر کالونی قبرستان میں عمل میں آئی۔ زیارت 20 ستمبر کو بعد عصر مسجد رحمن اپرپلی پلر نمبر 202 میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزند شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9849842721 یا 9966330310 پر ربط کریں۔