انتقال

   

حیدرآباد۔/19 ڈسمبر، ( راست ) محترمہ عالیہ لطیف اہلیہ جناب نذیر لطیف مرحوم کا 17 ڈسمبر کو انتقال ہوگیا۔ وہ جسٹس سید تقی بلگرامی مرحوم اور محترمہ عسکری بلگرامی مرحوم کی دختر تھیں۔ تدفین امیر پیٹ کے مقبرہ عمادالملک قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں آمنہ، زہرہ، حسن اور حُسین لطیف شامل ہیں۔
٭ محترمہ وحیدہ سلطانہ زوجہ جناب محمد عبدالرحیم کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد صلاح الدین مغل پورہ میں بعد عصر ادا کی گئی اور تدفین علی آباد قبرستان میں عمل میں آئی۔ زیارت 21 ڈسمبر کو بعد عصر مسجد صلاح الدین مغل پورہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 6300496023 یا 9959736502 پر ربط کریں۔

حیدرآباد 19 ڈسمبر ( راست ) محترمہ یوسف بیگم زوجہ جناب محمد عبدالرسول مرحوم عرف جانی میاں مرشد موظف عثمانیہ یونیورسٹی پریس کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ کل 20 ڈسمبر بروز پیر جامع مسجد عنبرپیٹ میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔ تدفین وجودی نگر بارکس عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں 5 فرزندان اور 6 دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم 22 ڈسمبر بروز چہارشنبہ بعد نماز عصر جامع مسجدعنبرپیٹ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9885129350 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔
٭ جناب محمد صدیق کے فرزند محمد سمیع کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد سلیمہ خاتون تالاب کٹہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان میر کا دائرہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز منگل بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 93900062876 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔