انتقال

   

حیدرآباد ۔ 20 ۔ دسمبر : ( راست ) : جناب محمد مظہر الحق عرفان ولد جناب ٹی عبدالروف مرحوم کا بروز ہفتہ 18 دسمبر 2021 کو رات دیر گئے انتقال ہوگیا ۔ تدفین قبرستان احاطہ مسجد قادریہ ، مراد نگر میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز منگل 21 دسمبر کو بعد نماز عصر مسجد قادریہ مراد نگر میں مقرر ہے ۔ مرحوم ، جناب میر وزارت علی پاشاہ مرحوم بانی طور بیت المال کے نواسے تھے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7702383054 ۔ 9397626685 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد عماد الدین ولد جناب محمد نصیر الدین مرحوم کا 18 دسمبر بروز ہفتہ انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی روز بعد نماز عشاء جامع مسجد الماس میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان ، تین دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9948847860 ۔ 9849051193 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب اصغر علی مرزا ولد جناب محمد علی مرزا مرحوم کا کل اتوار کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین اسی روز بعد نماز عصر دائرہ حضرت میر مومن سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 21 ڈسمبر منگل کو بعد نماز عصر الاوہ بی بی دبیر پورہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات فون 9849286182 پر ربط کریں ۔
٭٭ جناب محمد مظفر علی بابو ولد جناب محبوب علی مرحوم کا 46 سال کی عمر میں اچانک انتقال ہوگیا ۔ مرحوم ایم کیو ٹی وی کے ایم ڈی تھے ۔ نماز جنازہ مسجد صلاح الدین خاں مغل پورہ پانی کی ٹانکی میں منگل 21 ڈسمبر کو بعد نماز ظہر ادا کی جائیگی اورتدفین تکیہ مغل فقیر شمشیر گنج میں عمل میں آئے گی ۔ مرحوم جناب مقصود علی اولڈ سٹی انچارج ہیتھ وے کیبل کے بھائی تھے ۔ تفصیلات فون 9581999940 اور 9059775256 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔