انتقال

   

حیدرآباد 23 ڈسمبر (راست) جناب عبدالعزیز حال مقیم سعیدآباد، حیدرآباد، متوطن جنگاؤں کا 21 ڈسمبر کی شب انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 22 ڈسمبر کو مسجد قباء سعیدآباد میں ادا کی گئی اور تدفین سلطان دائرہ چنچل گوڑہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور 5 دختران شامل ہیں۔ تفصیلات کے لئے 9848290257 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد خضر ولد جناب محمد جعفر موظف ملازم پیراگا ٹولس کا مختصر علالت کے بعد بعمر 40 سال بروز بدھ خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد حسینی قدیم بوئن پلی میں ادا کی گئی اور تدفین آج بعد نماز فجر نیو بوئن پلی قبرستان عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بعد نماز عصر مسجد حسینی قدیم بوئن پلی میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے 9908378639 ۔ 9848975545 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاجہ پیاری بیگم اہلیہ جناب محمد صادق شریف وظیفہ یاب محکمہ فوج و ای سی آئی ایل ساکن گائتری نگر مولا علی کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد محمدیہ گائتری نگر مولا علی میں ادا کی گئی اور تدفین متصل مسجد ایس پی نگر مولا علی میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ 4 فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 24 دسمبر بعد نماز عصر مسجد محمدیہ گائتری نگر میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9866891442 ۔ 9390358974 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید مشتاق انور نوری ولد قاری سید شاہ علی نوری مرحوم کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد کمیلہ یاقوت پورہ میں کل بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان تکیہ روشن دل میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات فون 9908623942 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔
امریکہ میں انتقال
حیدرآباد ۔ 23 ۔ دسمبر : ( راست ) : جناب محمد عسکری رفیق ولد جناب رفیق حسین مرحوم ایروناٹک انجینئر ایر انڈیا ساکن آصف نگر حال مقیم امریکہ کا 21 دسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین شکاگو میں عمل میں آئی ۔ مرحوم ، سابق چیف جسٹس سٹی سیول کورٹ حامد بن شبیر کے چھوٹے داماد تھے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ فرزند ڈاکٹر اسد رفیع و دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9000281800 پر ربط کریں ۔۔