انتقال

   


حیدرآباد ۔ 24 ۔ دسمبر : ( راست ) : جناب محمد جہانگیر ساکن عثمان نگر ، منڈل بالاپور ملازم محکمہ حیدرآباد ٹریفک ہوم گارڈ کا 23 دسمبر جمعرات کو انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7981409572 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید عبدالصمد ولد جناب سید عبدالباسط مرحوم ساکن زہرا نگر بنجارہ ہلز روڈ نمبر 10 کا 23 دسمبر شام 5 بجے خانگی ہاسپٹل ملک پیٹ میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ و تدفین درگاہ حضرت سید احمد بادپاؒ فرسٹ لانسر میں 11-30 بجے رات ادا کی گئی ۔ فاتحہ سیوم 26 دسمبر اتوار بعد نماز عصر درگاہ حضرت سید احمد بادپاؒ فرسٹ لانسر میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار فرزندان شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9866371725 ۔ 8686673131 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ صاحبزادہ میر یوسف علی خاں ولد صاحبزادہ میر مصطفی علی خاں مرحوم کا 24 دسمبر 2021 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 25 دسمبر کو بعد فجر مسجد درگاہ حضرت برہنہ شاہ قبلہؒ میں ادا کی جائے گی اور تدفین منور دولہ قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار بعد نماز عصر درگاہ حضرت برہنہ شاہ قبلہ ؒ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700056062 ۔ 9392713513 پر ربط کریں ۔۔