انتقال

   

حیدرآباد ۔ 27 ۔ دسمبر : ( راست ) : جناب سید عظیم اللہ ( خالد ) ولد جناب سید خلیل اللہ مرحوم کا 25 دسمبر 2021 بروز ہفتہ مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 26 دسمبر اتوار کو بعد نماز ظہر مسجد جوبلی ، پہاڑی شریف میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان پھسل بنڈہ ، پہاڑی شریف میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ فرزند و دختر شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 28 دسمبر بروز منگل بعد نماز عصر ، مسجد جوبلی پہاڑی شریف میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے 6302987502 ۔ 9381669275 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد عبدالغفار عرف سلیم بن جناب محمد عبدالکریم مرحوم کا مختصر سی علالت کے بعد آج 8 بجے شب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز منگل 28 دسمبر 2021 بعد نماز ظہر مسجد قطب شاہی ، چندو لال بارہ دری ، مصری گنج میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان متصل مسجد پیارو میاں میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور ایک دختر شامل ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7075871900 ۔ 9515622609 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد صادق حسین ولد جناب محمد ابراہیم مرحوم موظف سپرنٹنڈنٹ محکمہ آبپاشی میدک کا بعمر 90 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد فجر مسجد ولی شاہ میں ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان نزد عیدگاہ عمل میں آئی ۔ مرحوم نمائندہ سیاست میدک محمد فاورق حسین کے والد محترم ہوتے تھے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور چھ دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 28 دسمبر بروز منگل بعد نماز عصر مقرر ہے ۔۔