انتقال

   

٭٭ نبیرہ بہو حضرت سید محمد شطاری قادریؒ ، اہلیہ وحید شطاری قادری مرحوم کا 29 دسمبر بروز چہارشنبہ بعد نماز مغرب سانحہ ارتحال ہوگیا ۔ اہلیہ محترمہ مہہ جبین شطاری ( بنت مہیب اللہ حسینی ) زوجہ حضرت سید وحید شطاری قادری مرحوم کی نماز جنازہ جمعرات کو بعد نماز ظہر مسجد شطاریہ میں ادا کی گئی اور تدفین عالمگیر مسجد قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم یکم جنوری 2022 بعد نماز عصر مسجد شطاریہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے 8247336438 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب حبیب خان ولد جناب افضل خاں ساکن مغل نگر رنگ روڈ پلر نمبر 102 کا 29 دسمبر 2021 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد غوثیہ گلشن بعد نماز ظہر بروز جمعرات کو ادا کی گئی اور تدفین مسجد الہیٰ چادر گھاٹ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ مسجد غوثیہ گلشن میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 6300727785 ۔ 9885838249 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید اظہر شاہ ولد جناب سید اطہر شاہ مرحوم کا 20 دسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد باغ عامہ میں ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان ایرا کنٹہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم مسجد باغ عامہ میں یکم جنوری بعد عصر مقرر ہے ۔۔
٭٭ الحاج اسعد اللہ شریف ، ساکن باغ جہاں آراء یاقوت پورہ کا 30 دسمبر کو طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد باغ جہاں آراء میں بعد نماز عشاء جمعرات کے روز ادا کی گئی اور تدفین چنچل گوڑہ جیل کے قریب سلطان دائرہ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885867786 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ اہلیہ محترمہ جناب سردار خان بیابانی مرحوم ساکن شاہ گنج خواجہ ہوٹل‘ کا 28 ڈسمبر کی رات مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروزچہارشنبہ 29 ڈسمبر کو بعد نماز ظہر جامع مسجد چوک میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ ٔ درگاہ حضرت موسیٰ قادری ؒ حسینی میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 3 فرزندان جناب عزیز خان عرف معین پاشاہ بیابانی مؤظف محکمہ انکم ٹیکس (انوسٹیگیشن ) ‘اسمٰعیل خان عرف علیم پاشاہ بیابانی مرحوم‘ عظیم خان عرف علی پاشاہ بیابانی مرحوم کے علاوہ 5 دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم 31ڈسمبربروز جمعہ بعد نماز عصر جامع مسجد چوک میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9849846907 پر ربط کریں ۔
٭٭ محترمہ عشرت بیگم زوجہ جناب خواجہ معین الدین مرحوم کا بعمر 88 سال طویل علالت کے بعد 28 دسمبر 2021 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد رحیم الدین راجو نگر رکھشا پورم میں بعد نماز فجر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان واقع احاطہ درگاہ حضرت برہنہ شاہ ؒ ریاست نگر میں 29 دسمبر کو عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9247205193 پر ربط کریں ۔۔