انتقال

   


حیدرآباد 2 ڈسمبر (راست) ڈاکٹر محمد احسن الزماں خان ولد جناب محمد یوسف زماں خان مرحوم کا انتقال بروز جمعہ 31 ڈسمبر 2021 ء کو امریکہ کے شہر ڈلاس میں ہوگیا۔ مرحوم، ڈاکٹر قادر الزماں خاں مرحوم، محمد محبوب زماں خان لکچرر مرحوم کے چھوٹے بھائی اور محمد عارف الزماں خان ایڈیٹر اسسٹنٹ ڈائرکٹر محکمہ انفارمیشن کے چھوٹے بھائی تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 فرزندان اور 2 دختران شامل ہیں۔ مزید معلومات کے لئے فون نمبر 7995162515 پر ربط کریں۔
l جناب محمد انورالدین صدیقی ولد جناب جمال الدین صدیقی مرحوم ڈپٹی ایگزیکٹیو انجینئر میونسپل کارپوریشن آف حیدرآباد کا 31 ڈسمبر 2021 ء کو 5 بجے شام انتقال ہوگیا۔ بروز پیر بعد نماز عصر زیارت مسجد قطب شاہی میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9848216988 ، 9866442786 پر ربط کریں۔
l محترمہ ہاشمی بیگم بنت جناب مرزا محمد بہادر یاور اہلیہ سید مظہر علی نقوی حال مقیم بنجارہ ہلز کا آج صبح کی ابتدائی ساعتوں میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مولانا سید حنان رضوی نے پڑھائی ۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومن ؒ میں عمل میں آئی۔ مرحومہ ، حضر ت بہادر علی مرزا کی بہن اور شاعر اہلیت جناب سید علی ہاشمی ‘ مقیم امریکہ کی والدہ تھیں۔ مجلس زیارت 4 جنوری بروز منگل 4 ساعت عصر یاور منزل حسینی محلہ نور خاں بازار میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے سیل فون 8897729690 پر ربط کریں۔

نواب ظفر جنگ ولد نواب حلیم جنگ نبیرہ نواب سربلند جنگ بہادر کا بعمر 78 سال دریا گنج دہلی میں انتقال ہوگیا۔ مرحوم، لیفٹننٹ گورنر دہلی نواب نجیب جنگ کے بھائی تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ بیگم تبسم جنگ کے علاوہ 3 فرزندان ہیں۔ نماز جنازہ اور تدفین 3 جنوری پیر کو دہلی میں ہوگی۔ وقت اور مقام کا صبح اعلان کیا جائے گا۔ مزید تفصیلات موبائیل نمبر 9247666427 یا 9963121485 پر ربط کریں۔
lجناب محمد شفیق ملازم ایری کلچرل ڈپارٹمنٹ راجندر نگر کا 2 جنوری کی شام انتقال ہوگیا۔ پسماندگان میں اہلیہ، ایک فرزند، دو بیٹیاں ہیں۔ نماز جنازہ 3 جنوری کو بعد نماز ظہر مسجد قباء فرح کالونی سعید آباد میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان حضرت اجالے شاہ میں عمل میں آئے گی۔ تفصیلات کے لئے فون نمبر 9550851516 پر ربط کریں۔