انتقال

   


حیدرآباد ۔ 4 ۔ جنوری : ( راست ) : محل سید شاہ غوث محی الدین قادری ؒ سجادہ نشین درگاہ بالا پور کا منگل کو انتقال ہوگیا ۔ چہارشنبہ کو بعد نماز ظہر درگاہ بالا پور میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی ۔ مرحومہ سید ولی اللہ حسنی الحسینی ؒ سجادہ نشین درگاہ بالا پور کی بہو اور میر دلاور علی میڈیکل آفیسر کی دختر تھیں ۔ پسماندگان میں سید سلطان محی الدین قادری سجادہ نشین درگاہ بالا پور ، سید مظفر قادری ایڈوکیٹ سید شکیل پاشاہ قادری شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885932425 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ سیدہ عزیز النساء بیگم بنت سید فیاض الدین زوجہ محمد عبدالرحیم موظف انفورسمنٹ مرحوم ساکن جانکی نگر ٹولی چوکی کا 3 جنوری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد اقصیٰ گلشن کالونی میں ادا کی گئی۔ تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 6 جنوری بروز جمعرات بعد نماز عصر مقرر ہے۔ پسماندگان میں ایک فرزند حال مقیم کینیڈا اور تین دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے 9052751488 ، 9985022993 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب مرزا حامد بیگ عرف قیصر ( محکمہ پولیس ) ولد جناب مرزا منور بیگ کا بعمر 73 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجدمنور ، گولا کھڑکی ، حسینی علم میں بعد نماز مغرب ادا کی گئی ۔ تدفین عثمان باغ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں تین فرزندان اور دو دختران شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9849153133 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج عبداللطیف کی زوجہ محترمہ کا 2 جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ کالی مسجد دبیر پورہ میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین قریبی قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 4 فرزندان اور دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7893532283 پر ربط کریں ۔۔