انتقال

   

شکاگو میں انتقال
میدک ۔ جناب علی اکبر جنیدی موظف سپرنٹنڈنٹ میدک منڈل پریشد کی اہلیہ کا شکاگو امریکہ میں 4 جنوری بروز منگل کو طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ جن کی تدفین شکاگو ہی میں عمل میں آئی ۔ مرحومہ جناب علی احمد جنیدی انجینئیر حال مقیم شکاگو کی والدہ محترمہ اور جناب محمد منیر الدین ٹیچر میدک کی حقیقی خالہ ہوتی تھیں ۔ مصلیان مسجد ولی شاہ میدک نے علی اکبر جنیدی کی اہلیہ کے انتقال پر صدمہ کا اظہار کیا ۔ خطیب و پیش امام مسجد ولی شاہ مولانا برکات احمد ندوی نے دعاء کی ۔
نظام آباد :جناب محمد بلیغ احمد نمائندہ روزنامہ منصف نظام آباد کے والدہ محترمہ کامنگل کی رات انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر عیدگاہ قدیم قبرستان بودھن روڈ نظام آباد میں ادا کی گئی متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔پسماندگان میں 6 فرزندان اور 2 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے سیل نمبر 9848402786 پر ربط پیدا کریں ۔