انتقال

   

حیدرآباد۔ /9 جنوری، ( راست ) جناب محمد ظفر اللہ خاں فرزند جناب محمد عزیز اللہ خاں کا 7 جنوری کو انتقال ہوگیا۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ 2 فرزندان اور دختران شامل ہیں۔ انہوں نے انشورنس انڈسٹری میں سینئر کنسلٹنٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور 70 ء کے دہے تک سعودی عرب میں قیام پذیر رہے۔ وہ حیدرآباد اور بھوپال کی مختلف تنظیموں اور این آر آئیز میں کافی مقبول تھے۔ تدفین قبرستان مسجد بقیع بنجارہ ہلز میں عمل میں آئی۔تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9866619549 اور 9642312766 پر ربط کریں۔
٭ جناب سید مکثر شاہ مرحوم کی دختر تسنیم دردانہ زوجہ سید صبغت اللہ واجد کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ رات دیر گئے مسجد درگاہ حضرت سید احمد بادپاؒ فرسٹ لانسر میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ کے قبرستان میں ہی عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات جناب امجد حسینی سے فون 8374216261 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔
٭ مولانا محمد حمید حسین (نلگنڈہ) کی اہلیہ محترمہ کا بروز اتوار 9 جنوری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 10 جنوری بروز پیر بعد نماز ظہر مسجد حضارم واحد کالونی حیدرآباد میں ادا کی جائے گی۔ تدفین قبرستان مسجد سالار الملک بانو نگر مادنا پیٹ میں عمل میں آئے گی۔ مسجد حضارم میں نماز ظہر ٹھیک سوا ایک بجے مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9247210690، 9966271030 پر ربط کریں۔