انتقال

   

حیدرآباد ۔ 12 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب سید حسن ولد جناب سید داؤد موظف ملازم محکمہ پولیس کا بعمر 75 سال 11 جنوری 2022 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ آج بعد نماز فجر مسجد وزیر علی دودھ باولی میں ادا کی گئی اور تدفین جمال بی کا تکیہ فتح دروازہ بہادر پورہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں چار فرزندان اور تین دختران شامل ہیں ۔ تفصیلات کیلئے 8074373149 ۔ 7993252798 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید رحمت اللہ موظف ٹی ایس آر ٹی سی انسپکٹر ولد جناب سید عزیز اللہ مرحوم ساکن چندو لال بارہ دری کا 12 جنوری بروز چہارشنبہ انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد وزیر علی میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان مصری گنج میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 14 جنوری بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد وزیر علی میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 9963897944 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد یوسف ولد جناب محمد نذیر احمد ساکن ویسٹ ماریڈ پلی کا آج بہ عمر 69 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد بودے شاہ ولی میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت سید بودے شاہ ولی سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ 14 جنوری بعد نماز عصر مسجد درگاہ حضرت سید بودے شاہ ولی میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 8897334780 ۔ 9866915196 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب یحییٰ حسین اعظمی ولد جناب محمد عاشق حسین مرحوم ساکن کالا پتھر متوطن محبوب نگر کا بعمر 82 سال کل رات طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد حکیم میر وزیر علی بہادر پورہ میں دا کی گئی اور تدفین قبرستان سیدنا سید خواجہ حسن برہنہ شاہ قادریؒ ریاست نگر میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کیلئے 9052056685 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ نسیم جہاں زوجہ جناب یوسف الدین خاں موظف اے ایس آئی دختر محمد اکبر خاں مرحوم کا بعمر 54 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد یکمینار ایم او کالونی بہادر پورہ میں ادا کی گئی ۔ تدفین قدیم قبرستان پیٹلہ برج میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم جمعرات 13 جنوری کو بعد عصر مسجد یکمینار ایم او کالونی میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں ایک فرزند کے علاوہ 4 دختران شامل ہیں ۔ تفصیلات کیلئے 8686338786 ۔ 9441250173 پر ربط کریں ۔۔