انتقال

   

حیدرآباد۔/14 جنوری، ( راست ) جناب سید خواجہ معین الدین جعفری ولد جناب سید عبدالقادر جعفری موظف ڈپٹی جنرل منیجر آبرسانی، ساکن ٹولی چوکی کا بروز جمعہ 14 جنوری 2022 کو بعمر 87 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد عثمان غنی ٹولی چوکی میں بعد نماز جمعہ ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان چشتی چمن میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم مسجد خدیجہ ، ٹولی چوکی میں بروز یکشنبہ بعد نماز عصر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9849465657 یا 9849397221 پر ربط کریں۔
٭٭ ڈاکٹر سید حبیب امام قادری سب ایڈیٹر روز نامہ رہنمائے دکن کی دختر کا بعمر 13 سال 14 جنوری 2022 کی صبح اچانک انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر درگاہ حضرت امام علی شاہ قادری ؒ بالا پور میں ادا کی گئی اور تدفین متصل درگاہ شریف کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 8631070134 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محی خان ولد جناب میر لیاقت حسین مرحوم ساکن نور خاں بازار کا 13جنوری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ الاوہ سرطوق میں ادا کی گئی۔ تدفین آبائی قبرستان مقبرہ نواب فخر الملک ایرا گڈہ میں آج عمل میں آئی۔ مجلس زیارت 16 جنوری کو دوپہر ایک بجے عنایت جنگ دیوڑھی مقرر ہے۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبر 8179079104 پرربط کریں۔