انتقال

   


حیدرآباد 16 جنوری (راست) جناب سید عبدالقادر ولد جناب سید مولانا مرحوم کا بروز اتوار انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد ٹیک نامپلی بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین گوشہ محل قبرستان نزد درگاہ حضرت سالک صاحب قبلہؒ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم منگل 18 جنوری کو مسجد ٹیک بعد نماز عصر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات فون نمبرات 9347050276 ، 8919530136 پر حاصل کرسکتے ہیں۔
l٭l جناب وہاج الدین مشتاق ولد جمال الدین مرحوم جاگیر دار رامنا پیٹ ، داماد مقدوم باگن صاحب مرحوم زمیندار شاہباز خان گوڑہ کا بعمر 67 سال 16 جنوری یکشنبہ کو انتقال ہوگیا۔ مسجد اکبری ، اکبر باغ میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 8008405796 پر ربط کریں۔
l٭l جناب آزاد حقانی ولد جناب ایم داؤد مرحوم کا بعمر 76 سال بروز اتوارانتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد جہاں آراء میں ادا کی گئی۔ تدفین کھڑکی بودے شاہ صاحب میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 2 فرزندان اور 4 دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9885402017 ۔ 8297721442 پر ربط کریں۔
l٭l محترمہ سعادت النساء بنت محمد نور اللہ صاحب اہلیہ جناب محمد اعجاز علی بیگ صاحب مرحوم ساکن نامپلی کا 16 جنوری 2022 کو9:30 بجے شب خانگی دواخانہ میں انتقال ہوگیا۔ تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8374008108 ۔ 7799635767 پر ربط کریں۔