انتقال

   

حیدرآباد /20 جنوری ( راست ) جناب سید حفیظ محمد ولد جناب سید محمد مرحوم ریٹائرڈ پولیس ڈپارٹمنٹ ساکن صابر نگر مرادنگر حیدرآباد کا بعمر 87 سال 19 جنوری 22 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد والا جاہی صابر نگر مرادنگر میں ادا کی گئی اور تدفین سید احمد بادپاؒ فرسٹ لانسر قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ 21 جنوری بعد نماز عصر مسجد والا جاہی صابر نگر مرادنگر میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں تین فرزندان اور دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9704162557/ 8686211868 پر ربط کریں ۔
٭٭ جناب محمد عبدالخالق عرف ( شانو) ولد جناب محمد عبدالملک مرحوم کا بروز چہارشنبہ بتاریخ 19-01-2022 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد قادر علی پٹیل امان نگر اے میں ادا کی گئی اور تدفین کویلی کی مسجد فلک نما قبرستان میں بتاریخ 20-1-22 عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ اور چار فرزندان شامل ہیں ۔ تفصیلات کیلئے 9182368693 یا 9182514122 پر ڈاکٹر عبدالسبحان سے ربط کریں ۔
٭٭ جناب محمد صابر علی خان ولد جناب جلال محمد خان موذن مسجد اسماعیل خان بخشی پرانی حویلی کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 18 فروری کو جامع مسجد دارالشفاء میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان حضرت بود علی شاہ کھڑکی دبیرپورہ میں عمل میں آئی ۔ جناب محمد صابر علی خان نے تقریباً 40 سال تک بحیثیت موذن اپنی خدمات انجام دی ہیں ۔ مزید معلومات فون نمبر 9346644276/ 9885320979 پر ربط کریں ۔
٭٭ جناب زاہد علی ولد جناب امیر علی کا قلب پر حملہ کی وجہ سے بروز چہارشنبہ رات 10.30 بجے انتقال ہوگیا ۔ الاوہ سرطوق مبارک میں صلواۃ جنازہ ادا کی گئی اور تدفین دائرہ میر مومن میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت بروز جمعہ شام 4 بجے دیوڑھی کمال یار جنگ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9010991531/ 9603699009 پر ربط کریں ۔