انتقال

   


حیدرآباد ۔ 22 جنوری (راست) الحاج محمد ظہوراحمد مرحوم ولد جناب محمد جہانگیر مرحوم ساکن مشیرآباد کا 22 جنوری بروز ہفتہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء جامع مسجد مشیرآباد میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان بوٹس کلب سونامی عبداللہ عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم پیر 24 جنوری کو بعد نماز عصر جامع مسجد مشیرآباد میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9848018626 پر ربط کریں۔
00 ڈاکٹر مرزا غلام حسین بیگ ولد جناب مرزا ولایت علی بیگ (مختار بیگ بہادر)، سابق چیف میڈیکل آفیسر نظامیہ طبی شفاخانہ کا جمعہ 21 جنوری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مولانا محمد عباس نے پڑھائی۔ تدفین دائرہ میرمؤمنؒ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ ڈاکٹر مرزا غلام حسین بیگ روزنامہ سیاست کیلئے اکثر مضامین لکھا کرتے تھے۔ مجلس زیارت بروز اتوار 23 جنوری 4 بجے شام زیدی منزل، دارالشفاء میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9848457107 ، 9989599892 پر ربط کریں۔