انتقال

   

حیدرآباد ۔ 23 ۔ ستمبر : ( راست ) : جناب محمد خلیل الرحمن ولد جناب امام الدین مرحوم سابقہ ڈسمانٹلنگ کانٹریکٹر ساکن سن سٹی پی اینڈ ٹی کالونی کا 21 ستمبر کو بعمر 84 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد عالمگیر ، سن سٹی میں 22 ستمبر بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین جمالی کنٹہ قبرستان ٹولی چوکی میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9959598800 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ مولانا حافظ قاری محمد ابراہیم محی الدین نقشبندی قادری ( ولد مولوی محمد غلام محی الدین مرحوم ) سابق امام و خطیب جامع مسجد حکیم میر وزیر علی کا آج ابتدائی ساعتوں میں انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں چھ فرزندان اور دو دختران شامل ہیں ۔ نماز جنازہ 24 ستمبر منگل کو بعد نماز فجر جامع مسجد حکیم میر وزیر علی فلٹر بارہ دری فتح دروازہ میں ادا کی جائے گی ۔ اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت سید شاہ راجو قتال حسینیؒ مصری گنج میں عمل میں آئے گی ۔ مرحوم حافظ اسحاق محی الدین نقشبندی کے والد محترم ہوتے ہیں ۔ فاتحہ سیوم 26 ستمبر بعد نماز عصر جامع مسجد حکیم میر وزیر علی فتح دروازہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8919564323 ۔ 9959790751 پر ربط کریں ۔۔

٭ جناب میر مشتاق علی ولد جناب میر واجد علی کا 23 ستمبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد محمدیہ انجن باؤلی فلک نما میں بعد ظہر ادا کی جائے گی اور تدفین جامع مسجد فلک نما کے قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں جناب اعجاز (گڈ فیتھ اسکول) شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9394886945 یا 9550305252 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد انیس فاروقی ولد جناب محمد اسمعیل فاروقی متوطن نظام آباد جنرل منیجر انجینئرنگ اے پی آئی آئی سی حیدرآباد و افسانہ نگار کا علالت کے بعد بروز پیر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد حبیب النساء معراج کالونی ٹولی چوکی میں ادا کی گئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چھ فرزند اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 9247191548 پر ربط کریں ۔۔