انتقال

   

حیدرآباد ۔ 25 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب سید احمد حسین ولد جناب سید سراج حسین صدر انڈکویت اسوسی ایشن کا انتقال پیر کی شب بعد عشاء ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز منگل بعد نماز ظہر مسجد مسکین شاہ قبلہ علی آباد میں ادا کی گئی اور تدفین مسکین شاہ صاحب کے پائے میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد مسکین شاہ صاحب میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے 9989952497 ۔ 9949050110 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب شفیق انصاری سابق ملازم سعودی الکٹرک کمپنی کا 24 جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ وہ 57 برس کے تھے ۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز عشاء مسجد بخاری شاہ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں انجام دی گئی ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ ایک لڑکا اور ایک لڑکی ہے ۔ تفصیلات کیلئے 9618126775 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔
٭٭ محترمہ عارفہ بیگم زوجہ جناب محبوب علی صاحب مرحوم کا 24 جنوری 2022 کو بعمر 80 سال بعد مغرب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ کے بعد تدفین عارفہ گلشن میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 27 جنوری کو بعد نماز عصر مسجد محمدیہ اندرا گاندھی پورم میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849258524 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ ملکہ رضوانہ دختر ڈاکٹر محمد فاروق علی مرحوم کا بعمر 60 سال آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء جامع مسجد خلیفہ نشیمن نگر سلطان شاہی میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت خاکِ شفاؒ ، للیتا باغ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 27 جنوری بروز جمعرات بعد نماز عصر جامع مسجد خلیفہ نشیمن نگر میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 6304047206 ۔ 8247244063 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید محمد افتخار مشرف ولد جناب سید غوث محی الدین قادری مرحوم سابق ڈسٹرکٹ یوتھ ویلفیر آفیسر حکومت تلنگانہ کا آج بروز منگل بعد نماز عصر مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز چہارشنبہ اللہ مسجد ، کونڈہ ریڈی گوڑہ ، کشن باغ میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی ۔ تدفین احاطہ درگاہ حضرت حسین شاہ ولیؒ ، عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں فرزند جناب سید ذوالفقار پاشاہ قادری کے علاوہ تین صاحبزادیاں ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9959663334 پر ربط کریں ۔۔