انتقال

   

حیدرآباد ۔ 26 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب محمد حبیب اللہ خاں ولدجناب محمد بسم اللہ خاں تاجر چپل مارکٹ نیا پل کا بعمر 70 سال مختصر علالت کے بعد آج بعد ظہر انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں 6 فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ نماز جنازہ 26 جنوری چہارشنبہ بعد عشاء حنظلہ پھول باغ جہاں نما میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ مسجد محمدیہ چنے کی بھٹی میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9959067084 ۔ 9347997481 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد عزیز الدین عرفان ولد جناب نذیر الدین کا 25 جنوری 2022 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن بعد ظہر مسجد الماس چادر گھاٹ میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد الماس کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9000307007 ۔ 9000062696 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ فاطمہ النساء بیگم زوجہ جناب عبدالرحمن خان عرف سکندر نواب کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز جمعرات بعد ظہر مدرسہ فیض العلوم باقر باغ سعید آباد میں ادا کی جائے گی اور تدفین مقبرہ باقر خان درگاہ حضرت برہنہ شاہ ؒ صاحب میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9908786786 ۔ 9951041092 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ عظمت خالدہ زوجہ جناب محمد سلیم الدین ریٹائرڈ سپرنٹنڈنٹ پولیس انٹرنیشنل فٹبال کھلاڑی ساکن سن سٹی حال مقیم مدھو پارک راج اپارٹمنٹ نزد ٹیپو خاں برج کا انتقال 26 جنوری بوقت مغرب ہوا ۔ نماز جنازہ 27 جنوری بروز جمعرات بعد ظہر مسجد حبیبہ رحمت گلشن کالونی میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان گلشن کالونی میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7702525273 پر ربط کریں ۔۔