انتقال

   

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب احمد علی خان ولد جناب محمد حسین خان مرحوم نظام آبادی موظف سائنٹسٹ بھابھا آٹومک ریسرچ سنٹر ممبئی کا 26 جنوری 2022 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مدینہ مسجد کمہارواڑی مستعد پورہ حیدرآباد میں ادا کی گئی اور تدفین عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 28 جنوری بروز جمعہ بعد عصر مسجد مدینہ کمہارواڑی مستعد پورہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7729956799 ۔ 8801532869 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج محمد علیم الدین قریشی ولد جناب محمد فخر الدین قریشی مرحوم کا آج بعد نماز مغرب مختصر سی علالت کے بعد بعمر 95 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ کل بروز جمعہ جامع مسجد چوک میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین میر کا دائرہ سلطان شاہی قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں 4 لڑکے اور 4 لڑکیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9676668471 ۔ 9959899223 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاجہ ہاشمی بیگم صاحبہ زوجہ مولانا سید خلیل اللہ حسینی رفاعی قادری علیہ الرحمہ کا 27 جنوری شب جمعرات ایک بجے شب اچانک قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ و تدفین صبح 11 بجے دن درگاہ حضرت سید برہان اللہ حسینی رفاعی قادری قدس سرہ پیٹلہ برج میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں چار صاحبزادے مولانا سید برہان اللہ حسینی رفاعی قادری ، محمد پاشاہ سجادہ نشین ، مولانا سید فیصح اللہ حسینی رفاعی قادری مصباح پاشاہ ، سید نعمت اللہ حسینی رفاعی قادری منہاج پاشاہ ، سید احمد اللہ حسینی رفاقی قادری مسیح پاشاہ اور 6 صاحبزادیاں شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز ہفتہ 29 جنوری کو بعد نماز عصر درگاہ حضرت سید برہان اللہ حسینی رفاعی قادری قدس سرہ پیٹلہ برج میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8121975700 ۔ 7659854509 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ جعفر النساء بیگم اہلیہ جناب محمد معین الدین مرحوم سینئیر چیف آڈیٹر محکمہ ایجوکیشن ساکن قاضی پورہ کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ آج ہی بعد نماز عشاء مسجد حضرت وزیر علی شاہ فتح دروازہ میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت شاہ راجو قتالؒ مصری گنج احاطہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 5 لڑکے اور 4 لڑکیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9160476031 ۔ 9160476024 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید رشید حسین موظف ایگزیکٹیو فورمین بی ایچ ای ایل ولد جناب سید حسین مرحوم ساکن گرامر کالونی ٹولی چوکی کا بعمر 74 سال آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد درگاہ شریف حضرت صوفی بابا ؒوادی مصطفیٰ‘ شاہین نگر میں ادا کی جائے گی اور وہیں تدفین عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 فرزندان اور دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9885914026 یا9885856565 پر ربط کریں۔