انتقال

   

حیدرآباد ۔ 29 جنوری (راست) جناب محمد جہانگیر مؤظف سپرنٹنڈنٹ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ ولد جناب محمد شرف الدین ساکن نانل نگر حیدرآباد کا بعمر 80 سال 28 جنوری جمعہ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد عالمگیر میں ادا کی گئی اور شانتی نگر قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور تین دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے ان کے فرزند محمد عادل سے موبائل نمبر 9032804740 پر ربط کریں۔
00 جناب محمد خواجہ حسین چیف ٹکٹ انسپکٹر ساوتھ سنٹرل ریلوے کا 28 فروری 2022ء کو بعمر 97 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ جامع مسجد ویسٹ ماریڈ پلی میں ادا کی گئی اور تدفین چلکل گوڑہ قبرستان میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9533509541 یا 9849909801 پر ربط کریں۔
00 جناب میر عسکر علی داور ابن میر امیر علی مؤظف کامرس انڈیٹریز کا مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ مولانا ڈاکٹر نثارحسین حیدر آقا نے نماز جنازہ پڑھائی اور تدفین دائرہ میرمومن میں عمل میں آئی۔ مجلس زیارت الاوہ سرطوق مبارک میں اتوار 4 بجے دن مقرر ہے۔ ڈاکٹر نثارحسین حیدر آقا بیان کریں گے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9052165363 ، 8019773263 پر ربط کریں۔