انتقال

   

حیدرآباد۔/30جنوری، ( راست ) جناب محمد غیاث الدین عرف خالد کا شام 6 بجے دل کے شدید دورے پڑنے سے خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد عبداللہ حسین خان ، چپل بازار میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان قطبی گوڑہ منیار پٹی میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9396363982 یا 9701699231 پر ربط کریں۔
٭٭ الحاج محمد یعقوب بدرالدین ایڈوکیٹ ساکن سعید آباد کالونی کا 29 جنوری کو رات 12 بجے انتقال ہوگیا۔ تدفین حضرت اُجالے شاہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز منگل یکم فروری 2022 کو بعد نماز عصر مسجد قادریہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 6304383271 یا 6300270598 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب ملک محمد شفیع الدین ریٹائرڈ وائس پرنسپل علاء الدین ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ بگل کنٹہ ساکن فرحت نگر دبیر پورہ ولد جناب محمد صلاح الدین مرحوم کا اتوار 30 جنوری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ پیر 31 جنوری کو بعد نماز ظہر مسجد وزیر النساء بیگم دبیر پورہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین مسجد یسین جنگ ( دبیر پورہ ) سے متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ محترمہ شمیم النساء بیگم ریٹائرڈ ٹیچر گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول یاقوت پورہ کے علاوہ دو فرزندان اور تین دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9032647298 یا 9949812230 پر ربط کریں۔