انتقال

   

حیدرآباد۔/2 فروری، ( راست ) الحاج شیخ بڑے ولد محمد اسمعیل مرحوم ( شیخ صاحب ) سابق ملازم انوارالعلوم ہائی اسکول فار بوائز نامپلی کا یکم فروری 2022 بروز منگل مختصر علالت کے بعد بوقت ظہر انتقال ہوگیا۔تدفین بعد نماز عشاء قبرستان جمالی کنٹہ گولکنڈہ میں عمل میں آئی۔ زیارت 3 فروری بروز جمعرات کو بعد نماز عصر مسجد کلاں ، رسالہ بازار گولکنڈہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9553847791 یا 9963554516 پر ربط کریں۔

٭٭ جناب شیخ عثمان ولد جناب شیخ داؤد کا پیر 31 جنوری کو مسجد قطب شاہی سرور نگر میں مغرب کی نماز ادا کرنے کے دوران انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ منگل یکم فروری کو بعد نماز ظہر جامع مسجد بہادر پورہ میں ادا کی گئی۔ تدفین مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 3 فروری کو بعد نماز عصر جامع مسجد بہادر پورہ میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار دختران، دو فرزندان شامل ہیں۔ مزید تفصیلات فون 9989008635 یا 6281786755 پر ربط کریں۔