انتقال

   


حیدرآباد ۔ 5 ۔ فروری : ( راست ) : الحاج میر وزارت علی پاشاہ مرحوم بانی طور بیت المال کے فرزند میر بشارت علی کبیر کا جمعہ 4 فروری کو رات دیر گئے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ ہفتہ 5 فروری کو مسجد حکیم میر وزیر علی میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی ۔ تدفین احاطہ قبرستان حضرت شاہ راجو قتالؒ ، مصری گنج میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 6 فروری بعد نماز عصر جامع مسجد طور قاضی پورہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9397626685 ۔ 8186880054 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج شیخ فرید ولد جناب شیخ معین الدین کا بعمر 73 سال 5 فروری بروز ہفتہ 11 بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 5 فروری کو بعد نماز مغرب ادارہ اشرف العلوم خواجہ باغ میں ادا کی گئی اور تدفین برہنہ شاہؒ قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 فرزندان اور3 دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9700629573 یا 918341123148 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب نذیر احمد ولد حاجی نثار احمد مرحوم کا 4 فروری بروز جمعہ صبح بوقت فجر انتقال ہوگیا۔نماز جنازہ مسجد اعظم جاہی ، سیتا رام پیٹ منگل ہاٹ میں بعد نماز جمعہ ادا کی گئی اور تدفین قبرستان بہار علی شاہ صاحب ؒ روبرو مسجد دھوبن ، دارالسلام میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار 6 فروری مسجد اعظم جاہی، سیتا رام پیٹ منگل ہاٹ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9391039020 یا 9966667296 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد ضیاء الدین ( آصف ) ولد جناب محمد رشید الدین ساکن پنچ محلہ چارمینار کا اچانک قلب پر حملہ کے باعث بروز جمعہ 4 فروری 2022 کو ایک بجے دن انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ رات 11 بجے مکہ مسجد چارمینار میں ادا کی گئی اور تدفین تکیہ مغل فقیر شمشیر گنج میں عمل میں آئی۔ زیارت 6 فروری بروز اتوار بعد نماز عصر جامع مسجد مومن شاہ روبرو خلوت پیالیس مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے 7989034929 یا 9966868608 پر ربط کریں۔
٭٭ محترمہ نسیم النساء بیگم زوجہ جناب محمد سلطان الدین گھٹالہ کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ ہفتہ 5 فروری کو بعد نماز عصر جامع مسجد سرور نگر میں ادا کی گئی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم اتوار 6 فروری کو بعد نماز عصر جامع مسجد سرور نگر میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8121471451 یا 9440082453 پر ربط کریں۔