انتقال

   

حیدرآباد ۔ 7 ۔ فروری : ( راست ) : محترمہ ممتاز بیگم موظف ہیڈ مسٹریس رائزنگ سن اسکول چیلہ پورہ زوجہ جناب محمد عبدالقدیر انصاری سیکشن آفیسر موظف میڈیکل ڈپارٹمنٹ کا مختصر سی علالت کے بعد رات 2 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد محمدی امام اعظم ابوحنیفہؒ نماز گراونڈ آغا پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان مسجد توپ خانہ گوشہ محل میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز منگل 8 فروری بعد نماز عصر مسجد ہذا ، آغا پورہ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں ڈاکٹر محمد عبدالمعید انصاری ایڈمنسٹریٹر ، اویسی میڈیکل سنٹر دارالسلام ، محمد عبدالمبین انصاری ، محمد عبدالملک انصاری ، محمد عبدالمقتدر انصاری مزمل ، محمد عبدالمحی انصاری فرزندان کے علاوہ ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9246508945 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ زوجہ جناب سید عبدالغنی مرحوم کا بعمر 67 سال مختصر علالت کے بعد پیر 7 فروری کو انتقال ہوگیا ۔ مرحومہ ، جناب سید جاوید حسین سینئیر اسسٹنٹ دکن کالج آف میڈیکل کالج سائنسس کی والدہ تھیں ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد قطب شاہی ، چھوٹی مسجد میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ سید معراج حسین بغدادیؒ، لنگر ہاوز میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں ایک دختر اور ایک فرزند شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848251818 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب مرزا ظہیر الدین بیگ عرف فرید نواب ولد نواب مرزا قطب الدین بیگ ساکن سبزی منڈی کا 6 فروری بروز اتوار انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز پیر مسجد شرزہ خان سبزی منڈی میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں چار فرزندان اور دو دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 8 فروری بروز منگل بعد عصر مسجد شرزہ خان میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7032672841 ۔ 9550883105 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب عبدالرحمن خان المعروف ناصر کرنولی کا 7 فروری 2022 بروز پیر کی صبح انتقال ہوگیا ۔ مرحوم ، شاعر تھے اور کئی ایک مشاعروں میں اپنا کلام سنایا ۔ حیدرآباد دور درشن چینل پر بھی ان کا کلام کئی بار پیش کیا گیا ۔ وہ جناب وحید داد خان ، رکن جماعت اسلامی ہند خلوت کے برادر نسبتی تھے ۔ نماز جنازہ اسی روز بعد نماز عصر جامع مسجد خدیجہ بیگم سلطان شاہی میں ادا کی گئی۔ تدفین قبرستان دائرہ میر مومن میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9000008835 پر ربط کریں ۔۔