انتقال

   

حیدرآباد ۔ 9 ۔ فروری : ( راست ) : الحاج محمد شریف نور الدین موظف ہیڈ ماسٹر سیف آباد کا انتقال بروز پیر 7 فروری کو ہوگیا ۔ نماز جنازہ بڑی مسجد ملے پلی میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان عالمگیر شانتی نگر میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 10 فروری کو بڑی مسجد ملے پلی بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9908601962 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ سینئیر صحافی محمد احمد صدیقی (مکیش ) کی بھانجی ساریہ بعمر 22 سال دختر محمد عبدالعلیم کا 8 فروری منگل کی صبح 7 بجے مختصر علالت کے بعد گھر پر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر محمدیہ مسجد لنگر حوض ہاشم نگر میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور تدفین قبرستان لنگر حوض روبرو پولیس اسٹیشن عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں والدہ کے علاوہ 4 بہنیں ہیں ۔ فاتحہ سیوم 10 فروری بروز جمعرات بعد عصر مسجد محمدیہ لنگر حوض ہاشم نگر میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9396485500 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب اشرف مولانا ولد محمد جمال مرحوم ساکن اکبر باغ ملک پیٹ ریٹائرڈ ریلوے گڈس کلرک کا بعمر 86 سال چہارشنبہ 9 فروری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد اکبری ، اکبر باغ اور تدفین اجالے شاہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849214064 پر ربط کریں ۔۔